Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جو لوگ مشکلات کی وجہ سے خودکشی کرنے کے متلعق سوچتے ہیں وہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی اور صحابہ کی زندگی پڑھیں

جو لوگ مشکلات کی وجہ سے خودکشی کرنے کے متلعق سوچتے ہیں وہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی اور صحابہ کی زندگی پڑھیں 


کیا تم پر اس طرح کی مشکلات آئی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟

.

کیا تمھاری بیٹی کو طلاق دے دی گئی ہے ؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کی دو بیٹیوں کو طلاق دی گئی !!


کیا تمھاری اولاد میں سے کوئی فوت ہو گیا ہے ؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کی ساری اولاد آپکی آنکھوں کے سامنے انتقال کر گئی سوائے حضرت سیدہ فاطمۃ رضی اللہ عنھا کے


کیا تمھیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے؟؟؟ ؟😢😢


تو سنو

رسول الله ﷺ کی عزت محبوب ترین زوجۃ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا پر بدنامی کی تھمت لگائی گئی جس کی صفائی میں الله نے عرش سے سورۃ نور نازل فرمائی


کیا تم مقروض ہو ؟؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کا جب انتقال ہوا تو آپ مقروض تھے اور آپکی زرہ ایک یہودی کے پاس گروی رکھی ہوئی تھی


کیا تمھارے حالات اتنے تنگ ہیں کہ تمھارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول اللہ ﷺ کے گھر میں تین تین مہینے تک پکانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا


کیا تمھارے ماں باپ میں سے کوئی فوت ہوگیا ہے؟؟؟؟ ؟😢😢💔


تو سنو

رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم یتیم پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی آپکی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں


کیا تم اپنے گھر بار وطن سے دور ہو ؟؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کو آپ ہی کی قوم نے شھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا


کیا تمھاری جان خطرے میں ہے ؟؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کو مشرکین اور یہود نے کئی دفعہ مارنے کی کوشش کی. 


کیا تمھارے پڑوسی تمھیں تنگ کرتے ہیں ؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کو انکی قوم نے پتھر مار مار کر لہو لوھان کردیا تھا


کیا تمھارا کوئی بہت محبوب شخص تمھاری بات نہیں مانتا ؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کو بہت محبوب آپکا چچا ابو طالب آخری وقت بھی آپکی بات مان کر نہیں گیا !!


کیا تمھاری کسی نے بے عزتی کردی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟😢😢


تو سنو

رسول الله ﷺ کو انکی قوم نے گالیاں دی اور اونٹ کی اوجھری تک ان پر لا کر رکھ دی


کیا تمھارا رزق تنگ ہوگیا ہے یا تمھیں قید کردیا گیا ہے؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کو 3 سال شعب ابن ابی طالب قید و محصور اور بھوکا پیاسا رہنا پڑا


کیا تم پر کوئی ذمہ داری یا بوجھ آ پڑا ہے؟؟؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ پر دعوت و رسالت کی عظیم ذمہ داری عائد کی گئی تھی


کیا لوگ تمھیں جھٹلاتے ہیں اور تمھیں رد کرتے ہیں ؟؟؟؟؟


تو سنو

رسول الله ﷺ کو انکی قوم نے جھٹلایا اور انکی دعوت کو رد کیا


کیا تمھارے دانتوں میں درد ہوگیا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟


رسول الله ﷺ کے اگلے دو دانت مبارک ایک جنگ میں شھید کر دیۓ گئے


کیا تم پر کسی ایسے کام کا الزام لگا دیا گیا ہے جو تم نے نہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟😢😢😢😢


تو سنو

رسول الله ﷺ پر جادوگر اور پاگل ہونے کا الزام لگایا گیا


کیا تم الله کی عبادت کر کر تھک گئے ہو ؟؟؟؟؟؟؟


تو سنو 

رسول الله ﷺ کے پاؤں مبارک عبادت کر کر کے پھٹ گئے تھے


زیادہ زیادہ تم پر ایسی دو چار مشکلات آئی ہونگی


لیکن نبی پاک صلى الله عليه وسلم کے صبر کی کیا انتہا ھو گی جن پر یہ سب مشکلات پے در پے آئی ہوں ؟؟


مگر اس سب کے باوجود رسول الله ﷺ ہمیشہ باھمت رہے اور کبھی شکوہ شکایت نہیں کیا


💌 والله ثم والله رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسی مشکلات آئیں جو کسی میرے تیرے جیسے انسان کے بس میں نہیں


بس تو بھی مشکلات کی وجہ سے اپنے دین کی حد سے نہ نکل ..  تیرا دین تیرا دین ہے جو تیری جان اور خون سے بھی زیادہ قیمتی ہے ..!


جب کوئی مشکل آئے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی مشکلات یاد کر لیا کر اور ھر حال میں شکر کرنے والا بندہ بن جاؤ

                              🍇

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے